نئی دہلی 14 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) قومی حقوق انسانی کمیشن کی ایک ٹیم نے آج جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ کیا اور طلبا کے بیانات قلمبند کئے جو وہاں پولیس کی کارروائی میں زخمی ہوئے تھے ۔ تحقیقاتی ٹیموں کو جامعہ ملیہ اسلامیہ روانہ کرنے کے بعد کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ اس معاملہ کی 17 جنوری کو مزید تحقیقات ہونگی ۔ منگل کو تقریبا 35 تا 40 طلبا اپنا بیان انسانی حقوق کمیشن میں قلمبند کروانے کیلئے موجود تھے ۔ کمیشن نے ایک ٹیم یہاں متعین کی ہے جس میں ایک ایس ایس پی منزل سائنی شامل ہیں اور وہ اس کی قیادت کر رہے ہیں۔ ٹیم نے آج بیانات قلمبند کئے ۔