قومی خواتین کمیشن میںآج ایم ایل سی کوشک ریڈی کی طلبی

   

حیدرآباد 20فبروری( سیاست نیوز) حالیہ دنوں میں راج بھون اور پرگتی بھون کے درمیان دوریاں پڑگئی ہیں اسی پس منظر میں بی آر ایس قائدین نے گورنر تلنگانہ ٹی سوندرا راجن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس کا گورنر نے راست و بالواسطہ جواب دیا ہے ۔ بی آر ایس ایم ایل سی پی کوشک ریڈی نے گورنر کے خلاف سخت الفاظ کا استعمال کیا ۔ اسمبلی میں منظور بلز کو اپنے پاس رکھ لینے ایک بھی فائل پر دستخط نہ کرنے کا الزام عائد کیا جس کا قومی خواتین کمیشن نے سخت نوٹ لیا ہے ۔ قومی ویمن کمیشن نے پی کوشک ریڈی کے ریمارکس کا ازخود نوٹ لیا ہے اور نوٹس جاری کرکے 21 فبروری کو کمیشن کے سامنے حاضر ہونے کی نوٹس جاری کی ہے ۔ن