دیوالی کے پٹاخوں سے دہلی میں پہیلی آلودگی رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے، دہلی حکومت نے گذشتہ کل(جمعہ) سے پانچ نومبر تک تعطیلات کا اعلان کردیا ہے، وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ “دہلی میں پرالی کے بڑھتے دھوئیں کی وجہ سے فضائی آلودگی کی سطح بہت زیادہ ہوگئی ہے۔ اس لئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ دہلی کے سبھی اسکول 5 نومبر تک بند رہیں گے۔
ادھر، ہوا کا معیار 410 اے آئی کیو تک پہونچنے کے بعد سپریم کورٹ کے ذریعہ مقرر کردہ کمیٹی نے پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔
اے آئی کیو کے 400 کی سطح تک گرجانے کو خطرناک حالات سمجھے جاتے ہیں اور دہلی میں گزشتہ 5 دنوں سے اے آئی کیو اسی معیار پر بنا ہوا ہے۔ ہنگامی حالت کے اعلان کے ساتھ ساتھ ای پی سی اے نے 5 نومبر تک تمام تعمیراتی کاموں کو بھی روکنے کا حکم دیا ہے۔
ملی اطلاع کے مطابق جمعہ کے روز دوپہر 1 بجکر 5 منٹ پر 2.5 کی سطح 450 تھی۔ اطلاع کے مطابق صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ریڈنگ نہیں ہوتی ، کیونکہ 2.5 کی سطح 500 سے اوپر چلی جاتی ہے اور پانچ سو سے اوپر جانے کے بعد پیمانے ریکارڈ نہیں کیا جا سکتا ۔فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لئے مختلف ہدایات دی جارہی ہیں لیکن اس معاملے میں موسمی صورتحال کا ٹھیک ہونا زیادہ اہم ہے اور کہا جا رہا ہے کہ آلودگی کم اتوار تک کم ہونے کے امکانات ہیں۔