قومی روزگار اسکیم میںکام کے دنوں میں اضافہ کرنے کی تجویز نہیں

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، 21 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاتما گاندھی قومی روزگار گارنٹی اسکیم (منریگا) کے تحت مزدوروں کے کام کے دنوں کو بڑھانے کی فوری کوئی تجویز نہیں ہے ۔ دیہی ترقی کے مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر نے جمعہ کو راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ منریگا مطالبے پر مبنی اسکیم ہے اور اس کے تحت ایک کنبے کو سالانہ 100 دن کا روزگار دیے جانے کی تجویز ہے ۔ کام کے دنوں کی تعداد میں اضافہ کی فی الحال کوئی تجویز نہیں ہے ۔