چپہ ڈنڈی ۔ 7 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : چپہ ڈنڈی پولیس اسٹیشن کے عملے اور ڈی جی پی کی ستائش تفصیلات کے مطابق اعلیٰ ترین طرز عمل پر عوام کی معیاری خدمات کی فراہمی کے ذریعہ قومی سطح پر دسواں پولیس اسٹیشن میں چپہ ڈنڈی پولیس اسٹیشن کے نامزد ہونے پر ہاوز آفیسر اور دیگر متعلقہ عملے کی ریاستی پولیس ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر ایم مہیندر ریڈی نے تعریف و ستائش کی ہے ۔ چپہ ڈنڈی پولیس اسٹیشن کو قومی سطح پر آٹھواں مقام حاصل ہوا ہے ۔ مرکزی وزیر داخلہ کے ذریعہ سے کیے گئے سروے میں چپہ ڈنڈی پولیس اسٹیشن کو بہتر اعلیٰ کارکردگی کا مقام ملنے پر کریم نگر پولیس کمشنر وی جی کملاسن ریڈی کے بشمول اے سی پی جے وجئے ساردھی سرکل انسپکٹر اور مینس ایس آئی پی جے رامو رمیش عملہ کی ڈی جے پی نے کافی ستائش کی ہے ۔۔