قومی سطح کے سیسٹو بال مقابلوں کیلئے منتخب طلبہ کو کلکٹر کی مبارکباد

   

پداپلی۔06/ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر مزمل خان نے مربوط ضلع کلکٹریٹ میں واقع اپنے کیمپ آفس میں قومی سطح کے سیسٹو بال مقابلوں کے لئے منتخبہ طلباء کو مبارکباد پیش کی۔ 03/نومبر کو تلنگانہ سیسٹو بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 8 اینکلائن کالونی میں واقع سی آئی آر کلب میں منعقدہ 5ویں سینئر مین اینڈ ویمن ، دوسرے سب جونیئر بوائز اینڈ گرلز سلیکشن 2023 میں، پداپلی شہر میں گایتری ودیانکیتن سے وابستہ 8ویں جماعت کی طالبات اے مہالکشمی ، این۔ ہرینی، ایم اسمیتا، اے اکشرا، ڈی۔ اسپورتی نے ریاستی سطح کے مقابلے میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ، جس پر انھیں ڈسمبر 15، 16 اور 17 تواریخ کو پنجاب کے شہر دھوری میں منعقد شدنی قومی سطح کے مقابلے کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔