نارائن پیٹ ۔ کھیل کود صحت و تندرستی کی برقراری کیلئے ضروری ہے ۔ صحت مند جسم ، صحت مند دل و دماغ کیلئے ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر نارائن پیٹ شریمتی ہرچی چندنا آئی اے ایس نے نارائن پیٹ ضلع کے 25 طلباء و طالبات نے قومی سطح پر کھیل کے مقابلوں میں 25 مڈلس حاصل کرنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نارائن پیٹ ضلع کیلئے یہ مسرت کا موقع ہے اور فخر کی بات ہے ۔ انہوں نے قومی سطح کے مقابلوں میں مڈلس حاصل کرنے والے طلباء و طالبات والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دی اور طلباء کا حوصلہ بڑھایا ۔ گذشتہ ماہ مارچ میں 21 تا 27 کو ریاست مہاراشٹرا میں منعقدہ ان قومی سطح کے کھیلوں میں تلنگانہ کے 180 طلباء و طالبات نے حصہ لیا تھا ۔ ان مقابلوں میں انڈر 19 ، انڈر 17 انڈر 15 اور انڈر 13 میں مذکورہ طلباء نے حصہ لیا تھا ۔ قومی سطح کے ان مقابلوں میں ضلع نارائن پیٹ کے طلباء کے شاندار مظاہرہ پر ضلع بھر میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ اس موقع پر ۔۔۔۔۔۔ آف وار اسوسی ایشن کے ضلعی صدر اعزازی مسٹر رگھو صدر مسٹر بالوگوپالم ، نائب صدر سرینواس ، سکریٹری امریش اور دامودھر اور دیگر نے شرکت کی ۔