قومی سلامتی سے کھلواڑ،مسٹر 56 انچ ڈر گئے

,

   

سرحد پر فوجیوں کی جانیں جارہی ہیں، حکومت جھوٹ بولنے میں مصروف : راہول
نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ حکومت قومی سلامتی سے کھلواڑ کررہی ہے او ر اس سلسلہ میں ملک کو گمراہ کیا جارہا ہے ۔وزیراعظم نریندرمودی پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’مسٹر 56انچ‘خوفزدہ ہوگئے ہیں اور انکی حکومت کے پاس ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے کوئی حکمت عملی نہیں ہے ۔ گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ہماری قومی سلامتی سے مجرمانہ کھلواڑ کیا جارہا ہے کیونکہ مودی حکومت کے پاس کوئی اسٹریٹجی نہیں ہے اور مسٹر 56انچ خوفزد ہوگئے ہیں۔ میری ہمدردی ان جوانوں کے ساتھ ہے جو اپنی جان پر کھیل کر ہماری سرحد کی حفاظت کررہے ہیں جبکہ مودی حکومت جھوٹ پر جھوٹ بول رہی ہے ۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ کہتی ہے کہ کچھ برسوں سے سرحد پر چین کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے لیکن چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت کہتے ہیں کہ چینیوں کی ہندستانی سرحد میں گھسنے کی خبر غلط ہے ۔