قومی سلامتی سے ہورہا کھلواڑ، مسٹر 56 انچ ڈر گئے ہیں’: راہل گاندھی کا وزیر اعظم مودی پر نشانہ

   

Ferty9 Clinic

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ایک بار پھر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے پاس سیکورٹی کے حوالے سے کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔ ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے۔ فوجی سرحد پر جانیں دے کر ملک کی حفاظت کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت جھوٹ پر جھوٹ بول رہی ہے۔ ٹویٹر پر اس حوالے سے پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ‘ہماری قومی سلامتی کے ساتھ مجرمانہ کھیل کھیلا جا رہا ہے، کیونکہ مودی حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے اور مسٹر 56 انچ ڈرے ہوئے ہیں۔ میری تعزیت ان فوجیوں کے ساتھ ہے جو جان پر کھیل کر ہماری سرحد کی حفاظت کر رہے ہیں، جب کہ مرکزی حکومت جھوٹ پر جھوٹ بول رہی ہے۔