قومی سلامتی مسئلہ پر تمام پارٹیاں متحد ہوجاتی ہیں:راجناتھ

,

   

بارڈر روڈ آرگنائزیشن کے 90 انفراسٹرکچر پراجکٹ قوم کے نام معنون

جموں: بارڈر روڈ آگنائزیشن (بی آر او) کے 90انفراسٹرکچر پروجیکٹوں جو 29 سو کروڑ روپیوں کی لاگت سے تیار ہوئے ہیں، کو قوم کے نام کرنے کے بعد مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ بی آر او کو چاہئے کہ وہ لوگوں کے دلوں کو اپنے کارناموں کے ساتھ جوڑیں۔انہوں نے کہاکہ آپ کا کام صرف ایک جگہ کو دوسری جگہ کے ساتھ جوڑنا نہیں ہے بلکہ لوگوں کے دلوں کو اپنے کاموں کے ساتھ جوڑنا بھی آپ کی ذمہ داری ہے۔موصوف وزیر دفاع نے ان باتوں کا اظہار ضلع سانبہ میں بشنوہ ۔ کول پور پھل پور روڈ پر دیوک برج کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ آپ کا کام صرف ایک جگہ کو دوسری جگہ کے ساتھ جوڑنا نہیں ہے بلکہ لوگوں کے دلوں کو اپنے کاموں کے ساتھ جوڑنا بھی آپ کی ذمہ داری ہے ۔ ان کا کہنا تھا کا تعمیرات کا یہ کام لوگوں کا، لوگوں کے لئے اور لوگوں سے کے جذبے کو اجاگر کرنا چاہئے ۔ان 90 پروجیکٹوں میں سے 36ارناچل پردیش میں، 26لداخ میں، 11جموں و کشمیر میں،5 میزورم میں، 3 ہماچل پردیش میں، سکم، مغربی بنگال اور اتراکھنڈ میں دو دو، ناگا لینڈ، راجستھان اور انڈومان نیکو بار جزیروں میں ایک ایک ہے ۔بی آر او نے ان اہم پروجیکٹوں کی تعمیر کا کام ریکارڈ وقت میں مکمل کیا ہے ۔راجناتھ سنگھ نے بی آر او کو مسلح افواج کا بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی آر او نہ صرف ملک کے سرحدوں کی حفاظت کر رہا ہے بلکہ ملک کے دور افتادہ علاقوں کی سماجی و معاشی ترقی کو یقینی بنانے میں بھی بڑا رول ادا کر رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم بی آر او کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ملک محفوظ رہے اور سرحدی علاقے ترقی کے منازل طے کریں دور افتادہ علاقوں میں انفراسٹکچر پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل نئے انڈیا کا معمول بن گیا ہے۔