نئی دہلی 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہاکہ ہندوستان امن کا پرزور حامی ہے لیکن وہ اپنی قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے درکار اقدامات میں پس و پیش نہیں کرے گا۔ یہاں نیشنل کیڈٹ کارز سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ گزشتہ چار سال میں حکومت نے قوم کی سلامتی کا ترجیحی موقف برقرار رکھتے ہوئے کئی فیصلے کئے ہیں۔ ہم امن کے پرزور حامی ہیں لیکن ہم قومی سکیورٹی کے معاملے میں کوئی مفاہمت نہیں کریں گے۔ مسلح افواج نے واضح اشارہ دیا ہے کہ ہم اشتعال انگیزی نہیں کرتے لیکن اگر مشتعل کئے جاتے ہیں تو ہم دشمنوں کو نہیں چھوڑتے۔ وزیراعظم نے نشاندہی کی کہ نیوکلیر اسلحہ کے معاملے میں ملک نے بڑی پیشرفت کی ہے اور ہندوستان ایسے چند اقوام میں سے ہے جو اپنے نیوکلیر ہتھیار زمین اور سمندر سے لانچ کرسکتے ہیں۔