قومی شاہراہوں کی ترقی کیلئے ہائی وے اتھاریٹی حکام سے نمائندگی

   

رکن پارلیمنٹ وینکٹ ریڈی کی ممبر پراجکٹس سے ملاقات
حیدرآباد ۔4 ۔ فروری (سیاست نیوز) کانگریس رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے آج نئی دہلی میں آر کے پانڈے ممبر پراجکٹس نیشنل ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا سے ملاقات کی اور اپنے پارلیمانی حلقہ بھونگیر میں قومی شاہراہوں کی ترقی کے سلسلہ میں نمائندگی کی ۔ انہوں نے کہا کہ بھونگیر تلنگانہ نیشنل ہائی وے نمبر 163 جو تقریباً 100 کیلو میٹر تک پارلیمانی حلقہ بھونگیر سے گزرتی ہے ، اسے ترقی دینے کی ضرورت ہے۔ روڈ سیفٹی کے سلسلہ میں کئی تر قیاتی کام انجام دیئے جانے باقی ہیں۔ انہوں نے سولار لائیٹنگ، بس شیلٹرس ، بس بیز اور فوٹ اوور بریجس کی تعمیر کیلئے نمائندگی کی۔ انہوں نے بتایا کہ نیشنل ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا کے ریجنل آفس نے مختلف ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں تفصیلی تجاویز روانہ کی ہے۔ عوامی حفاظت اور علاقہ کی ترقی کے پیش نظر مذکورہ تجاویز کیلئے رقمی منظوری کی درخواست کی گئی ۔ کومٹ ریڈی ، وینکٹ ریڈی نے بتایا کہ آر کے پانڈے نیشنل ہائی وے اتھاریٹی کے دیگر عہدیداروں نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔ اندرون ایک ہفتہ ترقیاتی کاموں کیلئے رقمی منظوری کا تیقن دیا گیا۔