قومی شاہراہوں کے کنارے شجرکاری کی ہدایت

   

Ferty9 Clinic


کریم نگر میں ہریتا ہرم سے متعلق جائزہ اجلاس سے ضلع کلکٹر کا خطاب
کریم نگر : ریاستی اہم شاہراہوں پر ہریتاہارم پروگرام کے تحت شجرکاری کی ضلع کلکٹر کریم نگر ششانکا نے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ بروز جمعہ کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں ضلع عہدیداران کے ہمراہ ہریتاہارم کے متعلقہ امور پر جائزے اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الگنور سے مخدوم پور سڑک تک , کریم نگر سے جگتیال سڑک ، کریم نگر سے ارناکنڈہ سڑک تک ، دونوں جانب نیم و املی کے پودے لگائے جائیں۔ کتہ پلی ، راماڈاگو ، گنگادھرا ، کریم نگر رورل ، چپہ دنڈی ، تھیماپورمنڈلوں کے شاہراہوں کے دونوں جانب شجرکاری کی گئی ،مزید ان مقامات پر پودوں کے درمیان خالی جگہوں کی موجودگی پر پودے لگائے جائیں۔ کسی مقام پر پودے سوکھ جانے پر انہیں نکلواکر نئے پودے لگوائے جائیں۔ پودوں کی نگہبانی کیلئے پانی کی سربراہی کے انتظامات کئے جائیں۔ آدرشا دیہاتوں کے باب الداخلہ پر پھولوں کے پودوں کی افزائش کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ منڈل خصوصی عہدیداران کو مقامات کا دورہ کرتے ہوئے پودوں کی نگہبانی کے انتظامات کے جائزے کی ہدایت دی۔ ضلع کلکٹر نے2ہزار سے زائد آبادی والے دیہاتوں کی نشاندہی کرتے ہوئے دارالمطالعہ کے قیام کیلئے کمیونٹی عمارتوں کی نشاندہی کی عہدیدران کو ہدایت دی۔ اس اجلاس میں ضلع عہدیداربرائے دیہی ترقی وینکٹیشورراؤ ، ضلع پنچایتی عہدیدار بوچیا ، منڈل خصوصی عہدیداران ، ایم پی او ، ایم پی ڈی او ، عہدیداران و دیگر نے شرکت کی۔