نئی دہلی ۔ 29ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس قائد راہول گاندھی نے اتوار کے دن کہا کہ کیرالا اور کرناٹک کے عوام مصائب کا شکار ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے مرکز و ریاست کی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقامی طبقات کے مفادات اور ماحولیات دونوں کا تحفظ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی نقل و حرکت پر امتناع عائد کرنے سے جو 9بجے دن سے 6بجے شام تک ہے محفوظ جنگلاتی علاقے میں ساکن عوام کی مشکلات میں کمی نہیں ہوگی ۔
راہول گاندھی جو ویاناڈ کے رکن پارلیمنٹ ہیں کہا کہ وہ نوجوانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں جو 25ستمبر سے اس امتناع کے خلاف غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کررہے ہیں ۔