حادثات کا شدید خدشہ، کانگریس قائد وائی نروتم کا بیان
نیالکل ۔کانگریس قائد وائی نروتم نے آج قومی شاہراہ نیالکل بیدر ظہیرآباد مین روڈ کا دورہ کرتے ہوئے بتایا کہ تیزی سے بڑھتی آبادی کے پیش نظر حکومت تلنگانہ نے شہر کے اطراف کے مواضعات کو بلدیہ ظہیرآباد میں ضم کرکے ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا ہے تاہم بعض ناگزیر کام زیر التواء رکھے گئے ہیں جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کانگریس قائد وائی نروتم نے بتایا جگہ جگہ گڈھے گڈھوں کی وجہ سے عوام کی آمد رفت میں سخت مشکالات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کہ موضع رنجہول کو بلدیہ ظہیرآباد میں شامل کرنے کے بعد قومی شاہرہ کو دونوں جانب پانچ پانچ فٹ چوڑا کیا گیا اور درمیان میں ڈیوائڈر تعمیر کیا گیا سڑک کو چوڑا کرنے سے مسافرین کو جہاں سہولت ہوئی وہیں پریشانی بھی ہے کیونکہ سڑک تو کشادہ کی گئی ہے لیکن رنجہول تا ظہیرآباد کے درمیان دو بڑے پل ہیں ان کی کشادگی عمل میں نہیں لائی گی جس سے مسافرین کو ہر وقت حادثات کا خدشہ لگا رہتا ہے انہوں نے ارباب مجاز سے خواہش کی ہے کہ وہ فوری اس جانب توجہہ دیں بصورت دیگر احتجاجی دھرنا دینے کا انتباہ دیا۔
