قومی شاہراہ پر ہر گھنٹے 6 سے زائد اموات: گڈکری

   

جنوری تاجون میں تقریباً 26 ہزار افراد ہلاک
نئی دہلی ۔24؍جولائی(ایجنسیز)مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نتن گڈکری نے کل کو راجیہ سبھا میں قومی شاہراہوں پر ہونے والے حادثات کے متعلق معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے بتایا کہ 2025 کے پہلے 6 ماہ (جنوری تاجون) میں پورے ملک کی قومی شاہراہوں پر سڑک حادثے میں 26770 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 2024 میں 52609 مہلک حادثات پیش آئے تھے۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا نے ملک کی کچھ مصروف قومی شاہراہوں اور ایکسپریس وے پر ایڈوانسڈ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم نصب کیے ہیں۔ نتن گڈکری کے مطابق ’اے ٹی ایم ایس‘ مکمل طور سے الیکٹرانک مانیٹرنگ آلات سے لیس ہیں جس کی مدد سے شاہراہوں پر ہونے والے واقعات کی فوری نشاندہی میں آسانی ہوتی ہے۔