نرمل ۔ 31 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : نرمل ڈسٹرکٹ کے دلاور پور منڈل میں قومی شاہرہ 61 پر منگل کی صبح چیتا نظر آنے سے موٹر گاڑی والوں اور مقامی لوگوں میں خوف پیدا ہوگیا ہے اور انہیں پریشانی لاحق ہے ۔ موٹر گاڑی والوں نے کہا کہ دلاور پور منڈل ہیڈکوارٹرس کے قریب ایک مندر کے پاس ایک چیتا نیشنل ہائی وے کو عبور کیا ۔ انہوں نے ان کے موبائل فونس کا استعمال کرتے ہوئے چیتا کے ایک ویڈیو کو ریکارڈ کیا ۔ یہ ویڈیو کلپ سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس پر وائرل ہوگیا اور اس کے بعد مقامی لوگوں نے خوف ظاہر کیا ۔۔