قومی ضمانت روزگار اسکیم بلز کی ادائیگی پر ہائی کورٹ میں سماعت

   

حیدرآباد۔/10 اگسٹ، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے قومی ضمانت روزگار اسکیم کے زیر التواء بلز کی ادائیگی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی ہے۔ درخواست گذاروں نے عدالت سے اپیل کی کہ حکومت کو زیر التواء بلز کی اجرائی کی ہدایت دے۔ عدالت نے ضمانت روزگار اسکیم سے متعلق تفصیلات بشمول بقایا جات 17 اگسٹ سے قبل پیش کرنے مرکزی سکریٹری وزارت پنچایت راج کو ہدایت دی ہے۔ اس معاملہ کی آئندہ سماعت 17 اگسٹ کو ہوگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سماعت کے موقع پر عدالت نے بلز کی عدم اجرائی کیلئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔