سی سی روڈ اور ڈرینج کے کاموں کا اچانک معائنہ، عہدیداران سے کلکٹر نظام آباد کی بات چیت
نظام آباد :ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے نوی پیٹ منڈل مستقر میں مختلف اسکیمات کے تحت انجام دئیے جانے والے طمانیت روزگار اسکیم کے کاموں کا اچانک معائنہ کیا ۔ نوی پیٹ منڈل مستقر پر طمانیت روزگار اسکیم کے تحت تعمیر کئے جانے والے سی سی روڈ ، ڈرینج کے کاموں کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے کاموں کو معیاری طو ر انجام دینے اور کاموں کی انجام دہی میں منتخب نمائندوں کے اشتراک کو یقینی بنانے کیلئے عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کنٹراکٹرس کو معیاری کام انجام دئیے جانے والے ان کاموں میں کسی قسم کی لاپرواہی نہ کرنے کی ہدایت دی ۔ اس موقع پر عہدیداروں نے ضلع کلکٹر کو واقف کراتے ہوئے بتایا کہ چند مقامات پر چند افراد کی جانب سے کاموں میں رکاوٹ پیدا کیا جارہا ہے جس پر ضلع کلکٹر نے ان افراد کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے حکومت کی جانب سے انجام دئیے جانے والے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ پیدا کرنے کا حق کسی کو بھی نہیں ہے اور کوئی بھی اس طرح کی حرکتیں کرنے کی صورت میں ان کیخلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایت دی ۔ سبھاش نگر کے علاقہ میں سی سی روڈ کی تعمیر کے دوران مقامی افراد کی جانب سے عہدیداروں پر حملہ کئے جانے کی شکایت پر ضلع کلکٹر نے اس نوجوانوں کیخلاف پولیس میں شکایت کرنے کی پنچایت سکریٹری کو ہدایت دی ۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے بعد ازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ قومی طمانیت روزگار اسکیم کے تحت منظور شدہ خصوصی فنڈ سے تقریباً 300 کروڑ روپئے کے کام انجام دئیے جارہے ہیں اور یہ کام مختلف مرحلوں میں ہے اور جنگی خطوط پر مکمل کرنے کیلئے ہدایتیں دی جارہی ہے تاکہ اس ماہ کے آخر تک بلوں کی ادائیگی کیلئے اقدامات کیا جاسکے۔