نظام آباد:11/مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نظام آباد سے تعلق رکھنے والی، قومی فٹبال کھلاڑی گوگلوُتھ سومیّا کے اعزاز میں شاندار تہنیتی تقریب کا انعقادِ عمل میں لایا گیا اس تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے رکن اسمبلی نظام آباد(اربن)مسٹر دھنپال سوریہ نارائنا نے سومیّا کی زبردست تہنیت پیش کی اس تقریب کا انعقاد گیتا بھون میں ضلع اولمپک ایسوسی ایشن کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں جنرل سیکریٹری ڈاکٹر بوببلی نرسیا اور نائب صدر بھکتا واتسلم دلی نے شرکت کی۔ تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے رکن اسمبلی نظام آباد اربن مسٹر دھنپال سوریہ نارائنا نے کہا کہ ”نظام آباد کے کھلاڑی نکہت زریں، ایندالا سوندرَیا اور اب گوگلوُتھ سومیّا جیسے ستارے ضلع کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے۔ کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔” انہوں نے مزید کہا کہ ”کھیلوں کے لیے انفرا اسٹرکچر، کوچز، اور سہولیات کی شدید کمی ہے۔ میں اولمپک ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کا تیقن دیا۔اس تقریب میں کوچ ناگ راجو، نکہت زرین، سومیّا کے والدین، اور کئی کھلاڑی نے بڑی تعداد میں شرکت کیاور۔شرکانے گوگلوُتھ سومیّا کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔