قومی و بین الاقوامی سیاحتی ٹور پیاکیج کے نام عوام کو ٹھگنے والا گرفتار

   


حیدرآباد۔ قومی اور بین الاقوامی سیاحتی ٹور پیاکیجس کے نام پر عوام کو ٹھگنے والے ایک دھوکہ باز کو رچہ کنڈہ سائبرکرائم پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایک شکایت کے بعد کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 32 سالہ عرفات فاروق موٹر والا کو گرفتار کرلیا جو ممبئی کے علاقہ جوگیشوری سے تعلق رکھتا ہے۔ رچہ کنڈہ پولیس نے لونا والا علاقہ میں اس کو گرفتار کرلیا جس نے آن لائن فرضی پیاکیجس کا اعلان کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر تشہیر کیا ۔اس دوران حیدرآباد کے ایک شہری نے ٹورسٹ پیاکیج کو بک کروایا ۔ حسب ہدایت موٹر والا کی مختلف مراحل میں 46 ہزار روپئے ادا کردیئے جس کے بعد موٹر والاجو شکایت گذار سے مسلسل ربط میں تھا اس نے پیاکیج کو منسوخ ہونے کا ذکر کیا اور چند روز بعد فون بند کرلیا۔ پولیس رچہ کنڈہ نے اس دھوکہ باز کو گرفتار کرلیا۔