قومی پرچم کو چاک کرنے کی کوشش ایک نوجوان گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : نیکلس روڈ پر ایک 18 سالہ نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا جو مبینہ طور پر قومی پرچم چاک کرنے کی کوشش کررہا تھا ۔ یہ نوجوان بظاہر نشہ میں دکھائی دیتا تھا اپنے بارے میں تفصیلات بتانے سے قاصر تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ ممبئی سے تعلق رکھتا ہے ۔ اس نے نیکلس روڈ پر سی آر پی ایف جوانوں کو خراج پیش کرنے کے بعد رکھے گئے قومی پرچم کو لے کر اسے چاک کرنے کی کوشش کی ۔ پلوامہ میں ایک دہشت گرد حملہ میں کل 40 سی آر پی ایف جوان ہلاک ہوئے تھے ۔ انہیں خراج پیش کرنے کے لیے آج نیکلس روڈ پر ایک خصوصی اہتمام کیا گیا تھا ۔ اس نوجوان کی حرکتوں کو دیکھ کر وہاں موجود افراد نے اس کو دبوچ لیا اور پٹرولنگ کرنے والی پولیس نے وہاں پہونچکر اس کو گرفتار کرلیا ۔ لیک پولیس اسٹیشن لاکر اس سے پوچھ گچھ کی گئی ۔۔