سنگاریڈی /16 اگست ( پی ٹی آئی ) ایک پرائیویٹ اسکول کے خلاف ضلع میدک میں قومی پرچم کی مبینہ بے حرمتی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ پولیس نے آج بتایا کہ یوم آزادی کے موقع پر پرچم کو سلیب والے پول پر لہرایا گیا ۔ وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل نے اس پر احتجاج کیا اور معاملے کو پولیس سے رجوع کیا ۔ زعفرانی تنظیموں کے کارکنوں نے کہا کہ ا سکول منیجمنٹ نے قومی پرچم کی توہین کی ہے ۔ اسکول منیجمنٹ کا ردعمل معلوم نہ ہوسکا ۔
