قومی پرچم کی توہین، تین کمسن بچوں کو جیل

   

احمدآباد : گجرات کے ضلع آنند میں قومی پرچم کی مبینہ بے حرمتی کی پاداش میں پولیس نے ایک 30 سالہ خاتون کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 3 لڑکوں کو جن کی عمریں 10 تا 14 سال کے درمیان ہے، جیل بھیج دیا گیا ہے۔ اِن تین بچوں نے مل کر اشوک چکرا کے بجائے قومی پرچم پر چند عربی آیات لکھ کر اُسے لہرایا تھا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بی ڈی جڈیجہ نے کہاکہ قومی پرچم کی بے حرمتی متصور کرتے ہوئے پولیس نے کارروائی کی ہے اور اِس 30 سالہ خاتون کے ساتھ 3 لڑکوں کو بھی گرفتار کیا گیا کیوں کہ یہ بچے کمسن ہیں اِس لئے انھیں جونائل ہوم میں رکھا گیا ہے۔ اِن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔