قومی چائلڈ لیبر اسکیم بند نہیں ہوئی:یادو

   

نئی دہلی: محنت اور روزگار کے وزیر بھوپیندر یادو نے پیر کو کہا کہ قومی چائلڈ لیبر اسکیم کو بند نہیں کیا گیا ہے ، لیکن اس کے تحت چلنے والے چائلڈ لیبر مراکز کو سمگر شکشا کے تحت شامل کیا گیا ہے ۔لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں مسڑ یادو نے کہا کہ قومی چائلڈ لیبر اسکیم 1988 سے شروع کی گئی تھی۔ یہ اسکیم چائلڈ لیبرز کے لیے تھی، لیکن حق تعلیم کے آنے کے بعد ہمارے ملک میں چھوٹے بچوں سے لے کر 18 سال تک کے بچوں کو مجموعی طور پر شامل کیا گیا، لہٰذا ان تمام بچوں کے لیے جو تعلیم میں شامل نہیں ہو پا رہے ، حکومت نے اسے جامع تعلیمی پروگرام۔ سمگر شکشا کے تحت چائلڈ لیبر مراکز کو شامل کیا گیا ہے ۔ یہ منصوبہ بند نہیں کیا گیا ہے ۔ اسے لیبر ڈپارٹمنٹ سے محکمہ تعلیم میں ضم کر دیا گیا ہے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کم از کم اجرت کا مطلب یہ ہے کہ کام کرنے والے غیر ہنر مند مزدوروں کی زندگی کی کم سے کم ضروریات پوری کی جاسکیں۔