پداپلی24 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔قوم پرستی اور اتحاد کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے پداپلی کے عوام نے ” آپریشن سندور” میں شجاعت کے ساتھ خدمات انجام دینے والے اور حال ہی میں ایک اعلیٰ فوجی اعزاز سے نوازے گئے، سرزمین پداپلی کے سپوت محمد شمش الدین (عارف) ولد علیم الدین کے اعزاز میں شاندار تہنیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب کی قیادت ایم۔ ایل۔ سی جناب ملکا کومریا، سابق ایم۔ ایل۔ اے گْجّولا راما کرشنا ریڈی، کاشی پیٹا لنگیاہ ، اور جماعت اسلامی ہند پداپلی کے امیرِ مقامی ایم۔ اے۔ معید نے کی۔ جماعت اسلامی پداپلی کے اراکین اور مقامی عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے جذباتِ تشکر و یکجہتی کا اظہار کیا۔جناب ایم۔ اے۔ معید امیر مقامی جماعت اسلامی ہند نے کہاکہ بھارتی سپاہیوں کی قربانیوں، قومی اتحاد کی تعریف کی۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان کے زیرقبضہ کشمیر (PoK) کو فوری طور پر واپس حاصل کیا جائے۔چین کے ناجائز قبضے میں موجود 2000 مربع کلومیٹر علاقہ دوبارہ حاصل کیا جائے۔بھارتی فوج کو مکمل عوامی تائید حاصل ہو اور قوم دفاعِ وطن کے لیے ہر لمحہ تیار رہے۔تقریب کے دوران ان شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا جن میں مرلی نائک اور دیگر سپاہی شامل تھے۔ جنہوں نے مادرِ وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ساتھ ہی، خواتین سپاہیوں جیسے کرنل صوفیہ قریشی اور میجر پریا شرما کی عسکری قیادت کو بھی زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔مسلمانوں سمیت دیگر عوام کی بڑی تعداد نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور قومی یکجہتی و اجتماعی حب الوطنی کا مضبوط پیغام دیا۔