قومی یکجہتی کے ذریعہ ملک دشمن طاقتوں سے مقابلہ کرنا ممکن

   

نظام آباد میں آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کی دعوت افطار سے سابقہ فرسٹ مئیر ڈی سنجے کا خطاب

نظام آباد16/ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کی جانب سے شہر کے کنگ پیالس فنگشن ہال میں زیر سرپرستی حضرت سید عبدالقادر قادری عرف وحید پاشاہ نیشنل کواڈینٹر آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل حیدرآباد ایک عظیم الشان و تاریخی دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا. جس میں مہمان خصوصی کے طور پر حضرت سید شاہ رحمت محمد محمدالحسینی حیدرآباد نے شرکت کی اور حضرت خواجہ شاہ محمد شجا ء الدین افتخاری عرف حقانی پاشاہ قبلہ سجادہ نشین دادا پیر حیدرآباد نے بھی اس دعوت افطار میں شریک رہے. اس دعوت افطار کی سب سے اہم بات یہ رہی کہ اس دعوت افطار میں تمام طبقات اور مذاہب کے ماننے والوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ اس دعوت افطار میں شہر کے سینیئر کانگریس پارٹی لیڈر و فرسٹ مئیر میونسپل کارپوریشن نظام آباد مسٹر ڈی سنجے کو ایک سیکولر سیاسی لیڈر کے طور پر مدعو کیا گیا. اس موقع پر ڈی سنجے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کی یہ دعوت افطار ایک مذہبی تقریب نہیں بلکہ ایک سیکولر ملک. حقیقی قومی یکجہتی کی عمدہ مثال اور منظر پیش کر رہا ہے. انھوں نے کہا کہ موجودہ وقت اور حالات میں ایسے تقریبات اور تمام طبقات کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے لیے منعقد ہونے چاہیے. تاکہ قومی یکجہتی کے دشمن اور ملک دشمن قوتوں کا قومی یکجہتی کے ذریعے مقابلہ کیا جاسکے. ڈی سنجے نے کہا کہ آج اس دعوت افطار میں جہاں تمام طبقات اور مذاہب کے لوگ ایک ساتھ مل کر اس مبارک ماہ رمضان کی برکتوں و رحمتوں کو حاصل کررہے ہیں انھیں اس دعوت افطار اور برکتوں کی محفل میں شامل ہوکر بے انتہا خوشی محسوس ہورہی ہے. اس دعوت افطار میں صوفی کونسل کے دیگر ممبران حضرت صوفی محمد حبیب علی شاہ وارث حیدرآباد۔ دیگر مذاہب کے پیشواو میں سری ڈوڈوجی ویرا راجیشورا چاری ویشوا کرما. آیا گارو ناگارام نظام آباد. بی پرکاش سی ایس آئی چرچ نظام آباد سی ایچ جارج پادری. یس اسٹالن سی ایس آئی نظام آباد. سردار موہن سنگھ. گرنتھی گردوارہ گاجل پیٹھ. سردار انوپ سنگھ لاگی گردوارہ گاجل پیٹھ. کے علاوہ سینکڑوں دیگر مذاہب اور طبقات کے افراد و سوشیل ورکرس نے اس دعوت افطار میں شرکت کرتے ہوئے قومی یکجہتی کی عمدہ مثال پیش کی. قبل از افطار حضرت سید شاہ رحمت محمد محمد الحسینی نے سارے عالم اسلام کی سلامتی اور ملک میں امن و سلامتی کی فضا قائم ہونے اور آنے والے انتخابات میں ملک ریاست اور ضلع و شہر نظام آباد میں امن پسند. سیکولر ذہن رکھنے والے حکمرانوں اور قائدین کو اقتدار پر فائز کرنے کی دعا مانگی۔