قومی یکجہتی کے عنوان پر تحریری و تقریری مقابلے

   

Ferty9 Clinic

بودھن ۔ فیلڈ آوٹ رینج بیورو نظام آباد کے پبلسیٹی آفیسر کے سرینواس راؤ نے اپنے
ایک بیان میں بتایا کہ مرکزی حکومت کی منسٹری آف انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ کے زیر اہتمام 31 اکٹوبر کو منائے جانے والے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کو یوم قومی یکجہتی کے طور پر بودھن میں بھی بھاری پیمانے پر کامیابی سے ہمکنار کرنے 29 اکٹوبر کو گورنمنٹ ڈگری کالج بودھن میں ایک خصوصی اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ جس میں آر ڈی او بودھن راجیشور اسسٹنٹ کمشنر پولیس بودھن راما راؤ کے علاوہ مقامی عہدیدار اور کالج ہذا میں زیر تعلیم طلبہ شرکت کریں گے اور قومی یکجہتی عنوان کے تحت منعقدہ تحریری و تقریری مقابلوں میں حصہ لیں گے ۔ پبلسٹی آفیسر نے بتایا کہ ان مقابلوں میں حصہ لینے والے طلبہ میں سے بہترین مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں توصیف نامہ انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔