قوم مخالف ریمارک ‘ ہماچل میں کشمیری طالب علم گرفتار

   

شملہ 17 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہماچل پردیش کے سولن ضلع کی خانگی یونیورسٹی میں زیرتعلیم ایک کشمیری طالب علم کے قوم مخالف ریمارکس پر اسے یونیورسٹی سے نکال دیا گیا ہے اور پھر گرفتار بھی کرلیا گیا ۔ کہا گیا کہ سرینگر سے تعلق رکھنے والے تحسین گل نے پلواما کے حملہ آور کی ستائش میں سوشیل میڈیا پر ویڈیو شئیر کیا تھا ۔ وہ چتکارا یونیورسٹی کا طالب علم تھا ۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی شکایت پر ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ۔