قوم و ملت کیلئے اخبار سیاست کی خدمات قابل تحسین

   

مسلم لاوارث میتوں کی تدفین کی ستائش ، ظہیرآباد کے نوجوانوں کا بیان

نیالکل۔ظہیرآباد کے مسلم نوجوانوں نے جناب محمد یوسف بابا سماجی کارکن کے قیادت میں سیاست نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اخبار سیاست کی جانب سے مسلم لاوارث میتوں کی تدفین کے خدمات قابل ستائش ہیں ،۔ انہوں نے کہا کہ اخبار سیاست قوم و ملت کا قیمتی اثاثہ ہیں نہ صرف مسلم لاوارث میتوں کی تدفین بلکہ معاشی پسماندہ طلباء کی بہتر رہنمائی کرتے ہوئے حصول تعلیم سے آراستہ کروتے ہے سیاست ملت فنڈ کے ذریعہ محکمہ پولیس میں مسلم نوجوانوں کی بھرتی کے لئے کوچینگ ایس ایس سی طلباء کے لئے مفت تعلیمی مواد اقلیتوں کے ہر مسائل کو بے باکی کے ساتھ حکومتوں سے کامیاب نمائندگی انجام دی جاتی ہے ۔اخبار سیاست کی جانب سے مسلم لاوارث نعشوں کی تدفین پر مثالی اقدام قابل ستائش رہے ۔جناب زاہد علی خان چیف ایڈیڑ سیاست جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کی جانب سے قوم و ملت کے لئے فلاحی اقدامات قابل تحسین ہے اخبار سیاست نہ صرف ایک اخبار ہے بلکہ مسلمانوں کی تعلیمی معاشی پسماندگی کے خاتمہ کے لئے ہمہ جہتی اقدامات کو انجام دیا جارہا ہے ۔جیسے ریاست تلنگانہ اقلتیں کبھی فراموش نہیں کرسکتی اخبار سیاست کے اقدامات ملک بھرمیں مثالی ہے مسلم نوجوانوں نے جناب زاہد علی خان صاحب عامر علی خان صاحب کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اس موقع پر سید ابراہیم محمد عارف شیخ ارشاد محمد بصیر محمد حاجی ویگر نوجوان موجود تھی۔