قوم و ملت کیلئے عبدالصمد نواب کی یادگار خدمات، کریم نگر میں تعزیتی جلسہ

   

Ferty9 Clinic

کریم نگر۔ 19 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جلسہ اعتراف خدمات تذکرہ محاسن جناب عبدالصمد نواب مرحوم زیر اہتمام مسلم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کریم نگر، شیخ ابو بکر خالد صدر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی صدارت میں 17 ڈسمبر بروز چہار شنبہ کریم نکر فنگشن ہال میں منعقد کیا گیا۔ اس موقعہ پر سو ڈا چیرمین کومٹ ریڈی نریندر ریڈی نے کہا کہ صمد نواب کا انتقال کانگریس پارٹی کا بڑا نقصان ہے ہمیشہ وہ پارٹی کے کاز میں نمایاں کام انجام دیتے تھے۔ وہ ہر وقت قوم ملت کی ترقی کے لیے کوشاں رہتے انہوں نے جو مسجد افضل بیابانی و خطہ صالحین کا کام کیا ہے وہ قابل تعریف کام ہے انہوں نے ایم پی فنڈ، منسٹر فنڈ,ایم ایل اے فنڈ،ایم۔ایل سی فنڈاور سوڈا فنڈ سے لاکھوں روپیے منظور کروا کر خطہ صالحین کی ترقی کے لیے خرچ کیے۔ محمد خیر الدین صاحب سابق ناظم جماعت اسلامی نے تلگو زبان میں خراج عقیدت پیش کیا۔ مفتی شاہ محمد قادری،مفتی غیاث محی الدین،حافظ احمد منقبت شاہ خان صدر قاضی کریم نگر،محمد تاج الدین کانگریس میناریٹی صدر،عبدالمتین،سہیل احمد خان ناظم جماعت اسلامی ہند کریم نگر،شعیب الحق طالب صدر ادارہ ادب سلامی تلنگانہ،شیخ ابوبکر خالد،نریندر ریڈی چیر مین الفورس ایجو کیشن،ڈاکٹر عبدالقدوس، منیب الدین،کرشنا صدر لاری اسو سی ایشن ،انجن کمار سٹی کانگریس صدر،مصیح الدین صدر مسیحا فاؤ نڈیشن حیدرآباد ،امام الدین ہندی ملاپ،ریاض علی رضوی جنرل سکریٹری مسلم انٹلیکچو ل نے اس موقعہ پر اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ عبدالصمد نواب قوم ملت کے لیے جو کام کیے ہین وہ نا قابل فراموش ہیں،خاص کر کویڈ وباء کے دوران متاثرہ لوگوں کی تدفین عمل میں لائی۔ انجمن ترقی کی لاکھوں روپیے کی ملکیت قابضین کے پاس سے حاصل کی یہ ایک بہت بڑا کارنامہ ہے۔ اسکے علاوہ ادارہ خادمان ملت کے تحت زائد از 25سالوں سے غریب و بیواؤں میں وظائف،نادار مریضوں کو دواؤں کے لیے امداد،لڑکیوں کے لیے مفت ٹیلرینگ سنٹر،غریب قیدیوں کی رہائی،لاوارث لاشوں کی تدفین عمل میں لانا انہی کا کارنامہ ہے۔ اس کے علاوہ اوقاف کی زمینو ں کی حفاظت جس کی وجہ سے انہیں جیل بھی جانا پڑا کئی ایسے جلسہ کی کاروائی ڈاکٹر فصیح الدین نواب جنرل سکریٹری جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے چلائی ، مفتی علیم الدین نظامی بیابانی نے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی۔شہر کے با اثر لوگوں کی بڑی تعداد نے اس جلسہ میں شرکت کی۔