چندی گڑھ ۔ 7 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق نائب صدر حامد انصاری نے آج کہا کہ قوم پرستی موجودہ دور میں اکثر الجھن میں مبتلا کردیتی ہے کہ یہ حب الوطنی کی بات ہورہی ہے یا کچھ اور یہ دونوں کے معنی اور متن میں فرق ہے۔ انہوں نے قوم پرستی کو ایسا ’’نظریاتی زہر‘‘قرار دیا جو انفرادی حقوق کو پامال کرنے میں پس و پیش نہیں کرتا ہے ۔ وہ سکھ مت کے بانی گرونانک دیو کے فلسفہ کے بارے میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوںنے کہا کہ مذہبی عقیدہ کے بانیوں نے کچھ غلط نہیں کیا بلکہ پیروؤں نے بدعنوانی لائی ہے