سنگاریڈی میں آنجہانی وزیراعظم کی برسی تقریب ‘ جگاریڈی کا خراج عقیدت
سنگاریڈی 31 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سنگاریڈی سابق رکن اسمبلی جگاریڈی نے آج بھارت کی سابق وزیراعظم شریمتی اندرا گاندھی کی 42ویں برسی کے موقع پر ان کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جگاریڈی نے کہا کہ اندرا گاندھی ایک عظیم قائد تھیں جنہوں نے ملک کے کسانوں اور غریب عوام کے مفاد میں انقلابی فیصلے کیے۔ انہوں نے بینکوں کو عوام کے قریب لایا اور غریبوں کے لیے زمین کی تقسیم کا تاریخی قانون نافذ کیا انہوں نے کہا کہ اندرا گاندھی نے ذات پات، مذہب اور طبقاتی تفریق سے بالاتر ہو کر غریبوں کے لیے کام کیا۔ ان کے فیصلوں نے دیہی علاقوں میں ترقی کی نئی راہیں کھولیں جگاریڈی نے کہا کہ اندرا گاندھی نے قوم کے لیے اپنی جان قربان کی، اور آج بھی ان کی قربانیاں ملک کے عوام کے دلوں میں زندہ ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کے خاندان نے ہمیشہ ملک کے لیے قربانیاں دی ہیں، اور اس خاندان کی خدمات تاریخ میں روشن رہے گا جگاریڈی نے کہا کہ اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کے دور میں ملک کی ترقی پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے کئی ترقیاتی کام انجام دیے گئے غریب عوام اور کسانوں کو فائدہ پہنچایا گیا۔