قوم کی ترقی ، معاشی استحکام کا راز میڈیکل اعلیٰ تعلیم

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 11جون ( راست ) ڈاکٹر نشات احمد ایم بی بی ایس ، ایم ایس آرتھوکالوجی نارائن راؤ ہیلت یونیورسٹی ورنگل ولد نفیس احمد ریٹائرڈ ایگزیکٹیو انجنیئر اسوسی ایٹ پروفیسر شادان انجنیئرنگ اینڈ ٹکنالوجی تعلیمی میدان میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے ہوئے یونیورسٹی سے ٹاپر پوزیشن حاصل کیا ہے ۔ ڈاکٹر نشات احمد ایس ۔وی ۔ ایس میڈیکل کالج محبوب نگر سے ایم ایس آرتھو معیاری تعلیم حاصل کرتے ہوئے یونیورسٹی میں ٹاپ پوزیشن میں کامیاب ہوئے ۔ روزنامہ ’’سیاست‘‘ ایڈیٹر جناب زاہد علی خان نے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ یونیورسٹی کانوکیشن میں ان کو گولڈ میڈل دیا جائے گا ۔ مزید تفصیلات 9703679100پر ربط پیدا کریں ۔