قوم کی ترقی میں تعاون کے لیے انکم ٹیکس ادا کریں : گورنر

   

حیدرآباد :۔ گورنر تلنگانہ ڈاکٹر تلمسائی سندرا راجن نے آج کہا کہ انکم ٹیکس کی ادائیگی سے قومی ترقی میں مدد ملتی ہے ۔ ٹیکس ہی حکومتوں کیلئے مالیہ کا بڑا ذریعہ ہوتا ہے ۔ انکم ٹیکس سے حکومتوں کو بہبودی اور ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کے لیے مدد ملتی ہے ۔ گورنر آج یہاں آل انڈیا فیڈریشن آف ٹیکس پریکٹیشنرس کے 23 ویں قومی کنونشن کا افتتاح کررہی تھیں ۔ راج بھون میں منعقدہ ورچول کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس کی شفاف ادائیگی سے قوم مضبوط ہوتی ہے ۔ ہمارے ملک کے 130 کروڑ عوام اپنی آمدنی پر ٹیکس ادا کرتے ہیں ۔۔