قوم کی تعمیر قانونی حکمرانی کے بغیر ممکن نہیں: اجیت ڈوول

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد /12 نومبر ( سیاست نیوز ) قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے کہا کہ کسی بھی قوم کی تعمیر قانون کی حکمرانی کے بغیر ممکن نہیں ہے ۔ سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈیمی ،حیدرآباد میں انڈین پولیس سرویس کے ٹرینی آفیسرس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی سلامی لینے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی پی ایس آفیسرس کا قانون کو نافذ کرتے ہوئے قوم کی تعمیر میں انتہائی اہم رول ہوتا ہے ۔ انوہں نے کہا کہ جمہوریت بیالٹ باکسیس میں نہیں ہوتی بلکہ عوام کے ذریعہ منتخب حکومت اور قانون کی حکمرانی میں ہوتی ہے ۔