قونصل جنرل آف انڈیا جدہ محمد نور رحمن شیخ کی وطن واپسی

,

   

جدہ (عارف قریشی): انڈین قونصل جنرل جدہ محمد نور رحمن شیخ کی وطن واپسی عمل میں آئی۔ انہوں نے فون پر عارف قریشی سیاست نیوز کو بتایا کہ وہ پہلے ڈپلومیٹ ہیں جو جدہ انڈین قونصلیٹ میں 8 سال تک اپنے فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔ انہوں نے پہلے چار سال قونصل حج کی حیثیت سے 2012ء سے خدمات انجام دی۔ قونصل حج کے بعد قونصل جنرل کی حیثیت سے 2016ء سے چار سال خدمات انجام دی۔ محمد نور رحمن شیخ نے سابق سفیر ہند حامد علی راؤ سابق سفیر ہند احمد جاوید اور موجودہ سفیر ہند ڈاکٹر اوصاف سعید کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کا ہر قدم پر تعاون کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا اولین فرض حجاج کرام کی خدمت تھا جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے انجام دیا۔ انہوں نے کہا کہ انڈین کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کیلئے میرے آفس کے دروازے اور میرے میرے قونسلرز کے آفس کے دروازے ہر وقت کھلے رہتے تھے اور ہم نے بلالحاظ مذہب و ملت ہر ہندوستانی کی دل سے خدمت کی ہے۔ انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولیعہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہر طرح کی سہولت و آرام و سکون فراہم کیا اور ہندوستانی ورکرز کے لئے بھی ہر طرح کی سہولتیں فراہم کی۔ انڈین قونصلیٹ کے پریس روم میں قونصل جنرل محمد نور رحمن شیخ کیلئے مختصراً وداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں 40-30 انڈین کمیونٹی کے حضرات کو مدعو کیا گیا۔