قونصل جنرل جدہ فہد احمد خان سعوری سے ملاقات

   

جدہ : (عارف قریشی) قونصل جنرل ہند برائے سعودی عرب فہد احمد خان سعوری نے 11 اگست 2024 ء کو اپنے نئے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ وہ جدہ آنے سے قبل نئی دہلی میں وزارت خارجہ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ عارف قریشی سیاست نیوز کو اُنھوں نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ہندوستانی عازمین حج کیلئے انتظامات کا آغاز ہوچکا ہے۔ ضعیف اور بزرگ عازمین حج اپنے ساتھ کسی رشتہ دار کو ساتھ لائیں تاکہ ان کو حج کے ارکان ادا کرنے میں سہولت ہواور ان کا حج آرام و سکون سے ہوجائے۔ قونصل جنرل نے بتایا کہ بہت جلد قونصلیٹ کی نئی عمارت تعمیر ہوجائے گی۔ اُنھوں نے مزید کہاکہ ہندوستان اور سعودی عرب کے تعلقات زمانے قدیم سے ہیں اور دونوں ممالک کے سفارتی اور تجارتی تعلقات میں ہر روز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔