جدہ: ( عارف قریشی) 27 مارچ 2025 کو انڈین قونصلیٹ جنرل جدہ کے کانفرنس ہال میں قونصل جنرل عزت مآب منیر احمد خان سعودی نے اوپن ہاؤز میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ قونصل جنرل نے اپنی تقریر میں کہا کہ اس اوپن ہاؤس میٹنگ کا مقد ہمارے تارکین وطن کے مسائل سے واقف ہونا اور ان کے مسائل کو سعودی عرب کے قانون کے دائرے میں حل کرنا ہے ، ہم نے 18.731 انڈین پاسپورٹ جاری کئے ، 350 ویزے اور 810 E-Visa ، 318 پیدائشی سرٹیفیکٹ ، 118 پولیس کلیرنس و ایمرجنسی سرٹیفیکٹ 975 جور 1022 سرٹیفیکٹ کی تصدیق کر کے جاری کیا ۔ قونصل جنرل نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ لیبر کے پرابلم جو کفیل کے ساتھ ہوتے ہیں اس کو بھی سعودی عرب کے قانون کے دائرے میں حل کیا ۔ ہروپ کے کیس جن کو کفیل کی جانب سے لگا دیا گیا تھا ان تارتکین وطن کو اپنے ملک ہندوستان واپس بھیج دیا گیا جن تاریکین وطن کے اقاموں کی مدت ختم ہوچکی تھی ان کے مسائل کو بھی حل کیا گیا ۔ قونصل بزنس انفارمیشن اینڈ کامفرس مسٹر ہاشم نے اپنی خیرمقدمی تقریر میں کہا کہ ہم ہر دو یا تین مہینوں میں ایک بار اوپن ہاؤز میٹنگ منعقد کرتے رہے ۔ انہوں نے انڈین کمیونٹی سے گزارش کی کہ وہ تارکین وطن جو ہمارے اوپن ہاؤز میٹنگ سے ناواقف ہیں ان کو اس کی اطلاع دیں ۔