قیادت سے بیٹنگ متاثر نہیں ہوگی:بابر

   

آکلینڈ۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ قیادت کی ذمے داریاں انکی بیٹنگ پر اثرانداز نہیں ہوں گی کیونکہ انہوں نے بغیر کسی دباؤ کے دونوں ذمہ داریوں کو الگ رکھا ہے۔ دورہ نیوزی لینڈ کے لئے روانگی کے موقع پر انٹرویو دیتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ عوام کی مجھ سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں لیکن اس سے مجھ پر دباؤ نہیں پڑتا کیونکہ میں اسے اعتماد میں اضافے کے لئے استعمال کرتا ہوں۔امیدوں سے مظاہرہ بہتر ہوگا۔