قیادت کی تبدیلی پر حتمی فیصلہ خفیہ : شوا کمار

   

Ferty9 Clinic

بنگلورو، 25 نومبر (آئی اے این ایس) کرناٹک کے نائب چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار نے منگل کو کہا کہ چیف منسٹرکے عہدے سے متعلق حتمی فیصلہ پارٹی کے چند سینئر رہنماؤں کے درمیان خفیہ معاملہ ہے اور وہ اس پر عوامی طور پر بات کرکے پارٹی کو شرمندہ نہیں کریں گے۔ شیوکمار جو چیف منسٹرکی دوڑ میں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کوکمزور نہیں کرنا چاہتے۔ اگر پارٹی ہے تو ہم ہیں۔ چیف منسٹر (سدارامیا) سینئر رہنما ہیں، سات سال سے زائد حکومت کرچکے ہیں اور اگلا بجٹ بھی پیش کرنے والے ہیں، یہ خوشی کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے اعلیٰ قیادت سے چیف منسٹرکا عہدہ نہیں مانگا اور سب کو 2028 کی اسمبلی اور 2029 کی لوک سبھا انتخابات کی تیاری پر توجہ دینی چاہیے۔شیوکمار نے کہا کہ ضلع کی چاروں اسمبلی سیٹوں میں ووٹروں نے سدارامیاکی قیادت کی وجہ سے کانگریس کی حمایت کی۔ لوگوں نے اجتماعی قیادت کو ووٹ دیا ہے، صرف مجھے نہیں۔وزراء کے خواہشمند ایم ایل ایزکے دہلی جانے پر انہوں نے کہا کہ وزارت کے خواہشمند ہی وہاں گئے ہیں۔