نئی دہلی: انگلینڈ ویمنزکرکٹ ٹیم کی آف اسپنر چارلی ڈین نے کہا ہے کہ اگر انہیں انگلینڈ کی خواتین ٹیم کی قیادت کی پیشکش کی جاتی ہے تو وہ انکار نہیں کریں گی۔ 24 سالہ چارلی ڈین کا نام انگلینڈ ویمنزکرکٹ ٹیم کی کپتانی کے لیے سامنے آ رہا ہے، کیونکہ ہیتر نائٹ نے گزشتہ ہفتے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ نائٹ نے خواتین ایشیز میں آسٹریلیا کے خلاف 16-0 کے یکطرفہ نتائج کے بعد قیادت چھوڑ دی تھی۔ ابھی تک میری اس حوالے سے کوئی سنجیدہ بات چیت نہیں ہوئی۔ قیادت ایک ایسی چیز ہے جس میں میں وقت کے ساتھ بہتر ہو رہی ہوں۔ اگر موقع ملا تو میں انکار نہیں کروں گی، لیکن آیا یہ صحیح وقت ہے یا نہیں، اس بارے میں یقین نہیں۔ یہ ایک بڑا اعزاز ہے کہ آپ کو اس مقام پر سمجھا جائے، لیکن اس کے لیے مزید تجربے کی ضرورت ہے تاکہ اگر کبھی پیشکش ہو، تو آپ صد فیصد دینے کے لیے تیار ہوں۔