قیام تلنگانہ کے بعد بیڑی مزدوروں کو سہارا

   

وظیفہ کی رقم مزید بڑھانے کا تیقن، کورٹلہ میں انتخابی جلسہ سے چیف منسٹر کا خطاب

کورٹلہ۔/4 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کورٹلہ جناب چندراشیکھر رائو وزیر اعلی تلنگانہ نے بی آر ایس پارٹی کورٹلہ کے زیر اہتمام کورٹلہ ٹائون کے حدود میں واقع بڑا گنڈو کے قریب بروز جمعہ منعقد ہ پر جا اشیرواد سبھا سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے وظیفہ کو مذاق بناکر رکھ دیا تھا۔اُنھوں نے کہا ملک کے تمام ریاستوں میں تلنگانہ ہی واحد ریاست ہے۔جو علحدہ تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد بیڑی مزدروں کو سہارا دینے کا فیصلہ کرچکی ۔ اُنھوں نے کہا کہ ریاست میں 4.50 لاکھ بیڑی مزدوروں کو ضلع جگتیال کے حدود میں ایک لاکھ سے زائد بیڑی مزدوروں کو وظیفہ دیا جارہا ہے۔اُنھوں نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی کی تیسرے مرتبہ اقتدار میں آنے پر مارچ 2024میں بیڑی مزدروں کے وظیفہ 3016 روپئیے کردیا جائیگا۔اور ہر سال وظیفہ کی رقم میں اضافہ کرتے ہوئے 5016کردیا جائیگا۔اُنھوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کی طرح 19ریاستوں میں کسی ایک ریاست میں بیڑی مزدروں کو وظیفہ نہیں دیا جارہاہے ۔اُنھوں نے کہا کہ مٹ پلی علاقوں کی عوام سے اُنھیں ابتداء سے تعلقات ہیں ۔علحدہ تلنگانہ ریاست کے قیام کے سلسلے میں چلائی گئی مہم کے دوران مٹ پلی ،کورٹلہ کے علاقوں کی عوام نے اُنکا کافی ساتھ دیا۔اُنھوں نے کہا کہ 24 گھنٹے کرنٹ جنھیں چاہئیے اُن سے اپنے ہاتھ اوپر کرنے کو کہا۔ چیف منسٹر کے سی آر کے کہنے پر جلسہ میں موجود تمام افراد نے اپنے ہاتھ اوپر کئے ۔کے سی آر نے عوام کی تائید سے دنیا کو واقف کروانے کی میڈیا سے خواہش کی۔ اُنھوں نے کہا کہ اُنھیں اقلیتوں سے کافی لگائو ہے۔علحدہ تلنگانہ ریاست کے قیام کے موقع پر اقلیتوں (مسلمانوں) نے علحدہ تلنگانہ ریاست کے قیام کے سلسلے میں چلائی گئی مہم میں اُنکا بھرپور ساتھ دیا۔اُنھوں نے کہا کہ کانگریس آئی پارٹی کے سال دور حکومت میں اقلیتوں کی بھلائی کے لئے 900کروڑ رقم خرچ کی گئی۔بی آر ایس پارٹی کے 10سالہ دور حکومت میں مسلمانوں اقلیتوں کی فلاح وبہبود ی کے لئے 12ہزار کروڑ رقم مختص کی گئی۔ حلقہ اسمبلی کورٹلہ میں کئی سال تک عوام کی فلاح وبہبودی کے لئے جدجہد کرنے والے جناب کلواکنٹلہ ودیا ساگر رائو رکن اسمبلی کورٹلہ اس بار اُن کے فرزند جناب کلواکنٹلہ سنجئے حلقہ اسمبلی کورٹلہ بی آر ایس پارٹی عوام کے پاس آر ہے ہیں۔اُنھوں نے کہا کہ ڈاکٹر کلواکنٹلہ سنجئے جو پیشہ سے ڈاکٹر ہیں اپنے پیشہ سے کروڑ وں کی رقم کما سکتے ہیں۔اپنے حلقہ کی عوام کی خدمات کرنے کے جذبہ کے تحت آگے آرہے ہیں۔اُنھوں نے حلقہ اسمبلی کورٹلہ کی عوام سے کلواکنٹلہ سنجئے کو اپنا اشیرواد دینے کو کہا۔اِس جلسے میں راجیہ سبھا ممبرس جناب ڈی کنڈہ دومودھر رائو چیر مین ضلع پرشد ڈی واسنتا ایم ایل سی ایل رمنا،سابق اسپیکر مدھو سدن چاری، بی آر ایس پارٹی قائدین بی رام موہن، احمد عبدالنیعم ، محمد عبدالروف مستاجر آبنوس، انم انیل صدر بی آر ایس پارٹی کورٹلہ ٹاؤن محمد قطب الدین ، سید فہیم ، مظفر احمد سجو کے علاوہ بی آر ایس پارٹی کے قائدین ،کارکنوں بہی خواہوں ، مرد وخواتین جن میں برقعہ پوش مسلم خواتین شامل تھیںکثیر تعداد میں شرکت کی۔کے سی آر کے جلسہ کی کامیابی سے بی آر ایس پارٹی کے قائدین میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا۔