قیدیوں کو انتہاء پسندی سے نجات دلانے پروگرام

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) انٹلی جنس بیور، تہاڑ جیل کے حکام اور دہلی پولیس کا خصوصی سیل قیدیوں کو انتہا پسندی سے نجات دلوانے ایک پروگرام پر عمل کررہے ہیں۔ ایک سرکاری عہدیدار نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعہ اس بات پر بھی توجہ دی جائے گی کہ دہشت گردی کے کیسوں میں ملوث افراد دوسرے قیدیوں کو انتہاء پسند بنانے میں کامیاب نہ ہوں۔