قیدیوں کو حق رائے دہی کی درخواست دہلی ہائی کورٹ میں مسترد

   

٭ دہلی ہائی کورٹ نے اس درخواست کو مسترد کردیا جس کے ذریعہ قیدیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دینے کی درخواست کی گئی تھی۔ عدالت نے کہا کہ حق رائے دہی نہ تو بنیادی حق ہے اور نہ ہی عام قانون ہے بلکہ ایک قانون کے ذریعہ اس کی گنجائش فراہم کی گئی ہے۔ اس طرح جیل سے ووٹ دینے کی قیدیوں کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔