واشنگٹن ؍ قاہرہ : امریکہ کے دارالعوام کی نمائندگی کرنے والے 55 امریکی قانون سازوں اور سینیٹ ارکان نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے یہ درخواست کی کہ انسانی بنیادوں پر مصر میں قید مختلف قیدیوں کو رہا کیا جائے جن کا تعلق صحافت، وکالت، سماجی جہدکاری اور دیگر سے ہے۔ ڈیموکریٹک قانون ساز روکھنہ کی قیادت میں مکتوب میں السیسی سے خواہش کی گئی ہیکہ وہ کوویڈ۔19 وباء کو مدنظر رکھتے ہوئے اور انسانی بنیادوں پر ان قیدیوں کو رہا کریں۔ تمام قیدیوں کی ٹرائل کے بعد یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ انہیں غیرقانونی طور پر قید رکھا گیا تھا۔
