قیدیوں کی رہائی سے متعلق معاہدہ کی باتیں جھوٹی: نیتن یاہو

   

تل ابیب : اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا کہ امریکی انتظامیہ ان کے ملک کو غزہ پر حملوں کے پہلے ہی دن سے ضروری گولہ بارود بھیجنا جاری رکھے ہوئے ہے۔نیتن یاہو نے وزیر دفاع یوو گیلنٹ اور حکومت کی جنگی کابینہ کے رکن بینی گانٹز کے ساتھ تل ابیب میں ایک مشترکہ پریس بیان دیا۔نیتن یاہو نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے پہلے ہی دن سے امریکہ کی حمایت کے تحفظ اور اسے محفوظ بنانے کے لیے ایک انتہائی شدید سفارتی کوشش کی ہے،ہمارے عزیز دوست جو بائیڈن کی قیادت میں امریکہ ہمارے ساتھ مشترکہ مفادات دیکھتا ہے، اس نے ہمیں خصوصی آبدوزوں اور ایک بحریہ کے ساتھ طیارہ بردار جہاز بھیجا ہے اور ضروری گولہ بارود بھیجنا جاری رکھے ہوئے ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم نے دلیل دی کہ گزشتہ چند ہفتوں میں امریکہ کے اندر اور پوری دنیا میں اسرائیل کے خلاف زبردست دباؤ ہے البتہ وہ ان میں سے کچھ کو روکنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ میں حماس کے زیر حراست اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے معاہدوں کے حوالے سے بہت ساری جھوٹی خبریں تھیں البتہ اس وقت کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے اور اگر کوئی معاہدہ سامنے آتا ہے تو وہ اس کا اسرائیلی عوام کے سامنے اعلان کریں گے۔