نئی دہلی، 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے جیل میں بند قیدیوں کے انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزی کے معاملہ میں بدھ کو مرکزی حکومت سے پوچھا کہ ملک بھر کی جیلوں میں خالی اسامیوں اور قیدیوں کے بوجھ سے نمٹنے کے لئے وہ کیا قدم اٹھا رہی ہے ۔چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی صدارت والی بنچ نے مرکزی حکومت کو جسٹس امیتاؤ راؤ کمیٹی کی رپورٹ پر دو ہفتہ میں جواب داخل کرنے کی ہدایت بھی دی۔جسٹس بوبڈے نے کہا‘‘ہم جانتے ہیں کہ جیلوں میں قیدیوں کا اضافی بوجھ سیدھے اور براہ راست عدالتوں میں زیر التوا معاملوں سے منسلک ہے اور جیلوں میں خالی اسامیوں اور گنجائش سے زیادہ قیدیوں کے معاملہ سے ہمیں نمٹنا ضروری بھی ہے ’’۔