قیدیوں کے تبادلے کا معاملہامریکی و قطری حکام کی ملاقات

   

واشنگٹن : امریکی اور قطری حکام نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات کی جس میں حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے نئے تبادلے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی نشریاتی ادارے Axios کی خبر کے مطابق، تین نامعلوم ذرائع نے بتایا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے مشرق وسطیٰ کے خصوصی نمائندے بریٹ میک گرک اور قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے دوحہ میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران علاقائی کشیدگی اور حماس اور اسرائیل کے درمیان نئے قیدیوں کے تبادلے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔