کوٹہ : پٹرولیم اشیاء پٹرول۔ڈیزل کی قیمتوں بے تحاشہ اضافے کے خلاف کانگریس کارکنان نے آج مظاہرہ کرکے پٹرول پمپ کا پتلا نذر آتش کیا۔ پہلے سے طے پروگرام کے مطابق کانگریس کارکنان پارٹی کے دفتر پر اکٹھا ہوئے جہاں کانگریس کے ریاستی صدر اور رکن اسمبلی مکیش بھاکر اور شہر کانگریس کے صدر رویندر تیاگی نے کارکنان کے جلوس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ جلوس میں اونٹ گاڑی پر دوپہیہ گاڑی، کار وغیرہ رکھ کر پٹرول۔ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔